آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان

Australian all-rounder Glenn Maxwell also announced his departure from the IPL.

آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

انسٹاپوسٹ میں گلین میکسویل نے لکھا کہ کئی یادگارسیزن کےبعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈکلاس کھلاڑیوں کےساتھ کھیل چکا ہوں۔

گلین میکسویل نے اپنی پوسٹ میں آئی پی ایل کیرئیر کے دوران ملنے والی سپورٹ پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں جب کہ دونوں کرکٹرز اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔

READ  فاسٹ بولر سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیخلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں