‘جج’ کے نام سے مشہور سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Former English cricketer Robin Smith

سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندان کے مطابق روبن اسمتھ کی موت پیر کو پرتھ میں اپنے گھر پر ہوئی۔ البتہ موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

‘جج’ کے نام سے مشہورروبن اسمتھ نے 1988 سے 1996 تک انگلینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 4،236 رنز بنائے۔

روبن اسمتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے۔

انہوں نے 22 سالہ کرکٹ کیریئر میں 26 ہزار 155فرسٹ کلاس رنز اسکور کیے۔وہ 1992 ورلڈکپ میں انگلش کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

روبن اسمتھ 2003 میں ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2024 میں وہ ذہنی صحت کے مسائل اور شراب نوشی کے باعث کئی ماہ اسپتال میں زیرِ علاج بھی رہے۔

READ  پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے: بھارتی رکنِ پارلیمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں