پہلگام واقعہ: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم

PM PAKISTAN

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہیں۔

ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا بھارت نے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، پاکستان ایسی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا اور اگر ترکیے اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا ترکیے پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے، ان کا کہنا تھا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

READ  دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے شاہراہ قراقرم کا حصہ بہہ گیا، پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں