سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے: ٹرمپ

the person who stopped the attacker is brave and respected

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں کرسسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پرلوگوں پر حملے کو خوفناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔
صدر ٹرمپ نےواقعےکے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔

امریکی صدر نے شام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ شامی حکومت نے نہیں داعش نے کیا تھا، انہوں نے واضح کیاکہ حملہ آور کو بھاری نقصان اٹھانا پڑےگا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہود دشمنی کا اس دنیا میں کوئی مقام نہیں۔ ہماری دعائیں اس خوفناک حملے کے متاثرین، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔

READ  ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں