کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

5 police officers martyred in firing on police mobile in Karak

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ میں4 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔

ڈی پی او کرک سعود خان نے فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ پر بھاری نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

READ  غلط انفارمیشن پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں