امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کرلی۔
وینس ولیمز کے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے ماضی میں دوستی کے چرچے رہے ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روزتک پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
اس موقع پر وینس ولیمز نے کہا کہ بہن سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا، یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا اور سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے، ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی جبکہ وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔






تبصرے بند ہیں