ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

Pakistan Football Federation removes director from post over harassment allegations

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار کو ہراسمینٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمینٹ برداشت نہیں کی جائے گی، فیفا اور اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

READ  سری لنکن کرکٹر انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں