چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Silver price reaches all-time high

عالمی منڈی میں معاشی بے یقینی کے باعث چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی ہے جبکہ سونا اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 74.52 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپاٹ سونے کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4505 اعشاریہ 03 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 4,530.60 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور 2025 کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 158 فیصد اضافہ ہوا، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 1979 کے بعد رواں سال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

READ  16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں