شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار

Shaheen Afridi suffers knee injury during Big Bash League

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں برسبن ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے۔

برسبین ہیٹ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف کی تصدیق کی ہے۔

برسبین ہیٹ کا کہنا ہے کہ شاہین نے گھٹنے کا ری ہیب شروع کردیا ہے اور ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر بولر کے گھٹنے کا معائنہ کیا جائے گا۔
برسبین ہیٹ نے بتایا کہ شاہین آفریدی کل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ہفتے کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

READ  پاکستان سپر لیگ کے سی ای او نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں