امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

Former Pakistan Air Force chief Noor Khan's daughter dies in traffic accident in America

سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر ایک مقامی پیڈیاٹریشن کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔

ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار روڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر اسپتال میں بطور فزیشن ذمہ داریاں سنبھالیں اور پھر وہ طویل عرصے تک ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔

اسپتال کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی بچوں اور فیملیز کے ساتھ لگاؤ اور مستقبل کے ڈاکٹرز کی تربیت نے دور رس اثرات مرتب کیے۔

اس کے علاوہ کنگز ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی لاہور نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر فائقہ کے اننقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ کنگز ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی لاہور کی ہونہار طالبہ تھیں اور انہوں نے 1973 میں گریجویٹ کیا تھا اور وہ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور استاد بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔

READ  نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں