بابر اعظم نے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا

Babar Azam equals Jos Buttler's T20 record

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا ٹی 20 ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان کے بابر اعظم نے سڈنی سکسرز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، آسٹریلوی لیگ میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔

بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس کے ساتھ بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 97 نصف سنچریاں بنالی ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں اور ان کی نصف سنچریوں کی تعداد 113 ہے جبکہ ویرات کوہلی 105 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم 97 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جوز بٹلر چوتھے اور الیکس ہیلز 92 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے میچ میں ملیبرن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے اور سڈنی سکسرز نے 164 رنز کا ہدف باآسانی 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

READ  پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں