لاہور: نجی یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج طالبہ ہوش میں آگئی

Student recovering in ICU after alleged suicide at private university

لاہور: نجی یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کے بعد اسپتال میں زیر علاج طالبہ ہوش میں آگئی، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں زیر علاج طالبہ فاطمہ ہوش میں آگئی ہے، اس حالت میں نمایاں بہتری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آکسیجن سپورٹ جاری ہے، ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں، طالبہ فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق کل پھر جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل کو طالبہ فاطمہ کے اب تک کے علاج اور آئندہ کے طبی لائحہ عمل سے متعلق مکمل آگاہ کر دیا۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اورنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔

READ  لسبیلہ: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں