پی ایس ایل کی ٹیم سیالکوٹ خریدنے والے حمزہ مجید چوہدری کون ہیں؟

Who is Hamza Majeed Chaudhry,

اسلام آباد: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کیلیے مہنگی ترین ٹیم سیالکوٹ کے مالکانہ حقوق اوزیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری نے 185 کروڑ روپے میں 10 سال کیلیے حاصل کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی ٹیم سیالکوٹ کو او زیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری نے خرید لیا ہے، جو بولی کی تقریب میں نہ صرف شامل ہوئے بلکہ پی ایس ایل کی 8 ویں اور تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

بولی کی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقد ہوئی، جہاں مجموعی طور پر دو ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ 3 ارب 60 کروڑ میں فروخت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق او زیڈ گروپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز فیصل آباد کے مالک مجید چوہدری آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہیں اور دو سال قبل وطن واپس لوٹے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں رہتے ہوئے ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ملک کیلیے کچھ کروں، کرکٹ وہ واحد چیز ہے جو پوری قوم کو متحد کرتی ہے اور مجھے بچپن سے کرکٹ بہت زیادہ پسند ہے۔

مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حوالے سے ڈیڑھ سال سے کام کررہا تھا، لوگ ہنستے ہیں کہ سب ملک سے بھاگ رہے ہیں اور میں اپنے پیارے ملک پاکستان واپس آرہا ہوں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کیلیے تاریخی لمحہ ہے، نیلامی کی رقم کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔

READ  کرکٹ جنوبی افریقا نے2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں