پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا

How will players be selected in PSL 11?

پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن سے ہوگی، آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔

نئے ایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے، آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل 4 کھلاڑی ریٹین کرسکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔
نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، اس سیزن کے کچھ میچز کا انعقاد پہلی بار اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔

READ  پاکستان انڈر 19کی بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس، بابر اعظم نے کیا کہا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں