شاہد کھوکر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی ای او مقرر

Shahid Khokar appointed CEO of Pakistan Football Federation

شاہد کھوکر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سابق ممبر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوسٹ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ شاہد کھوکھرکے ساتھ تین دیگر امیدوار بھی اس عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔

شاہد کھوکھر فٹبال کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان فٹبال کے مسائل کو بھی سمجھتے ہیں۔

پی ایف ایف حکام کے نزدیک فیفا اور اے ایف سی میں بھی شاہد کھوکھر کے اچھے تعلقات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

READ  آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں