کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کےری ٹینشنز کا اعلان کر دیا

Karachi Kings announce PSL 11 retentions

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔

جس کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

منگل کو پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کےری ٹینشنز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ری ٹین کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی،گولڈ میں خوشدل شاہ، ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔

READ  فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں