بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Bangladesh Cricket Board chief arrives in Pakistan on emergency visit

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔

READ  تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں