رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے

Romanian ambassador surprised

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ پہنچ کر رومانیہ کے سفیر دان ستوينسكو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھے۔

رومانیہ کے سفیر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ پہنچ کر ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھنا واقعی ایک خوشگوار حیرت تھی۔
سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ تجربات، باہمی احترام اور ترقی و مواقع کے لیے طویل المدتی عزم پر قائم ہیں۔

READ  راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھول دیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں