پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا

Wali Tech bought the Multan team in PSL for Rs 2.45 billion.

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہوئے۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

READ  پشاور: فائرنگ کے واقعے میں پولیس چوکی انچارج سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں