بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم

Afridi furious after defeat to India

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے۔

اتوار کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جار رہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ شکست پر برہم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا۔ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے۔ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔

انہوں نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی، پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں۔

READ  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے

سابق کپتان نے کہا کہ سینیئرز پلیئرز کب سے کھیلتے آرہے ہیں ، جہاں ہماری امید ہوتی ہے کہ یہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، ان سے پرفارمنس نہیں ہوتی اس لیے نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں