تعلیم لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھل گئے

SCHOOL

ذرائع کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی آج سے شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں ، میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق لئے جا رہے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن نے آج (12 مئی) سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

READ  بنگلہ دیش میں پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں