ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

Iran announces it will not participate in the Football World Cup in the United States

ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے۔

ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ ایسے حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہمارے بچے محفوظ نہیں اور ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حالات سازگارنہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔

READ  جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے: ایران کا دوٹوک اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں