اسلام آباد: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے گھر ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

Lahore Qalandars captain Shaheen Afridi hosts Iftar dinner

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگا ہ پر کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

واضح رہے اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشنگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔

READ  ٹی 20 فارمیٹ میں سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم، اسکواڈ سے بھی ڈراپ، ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں