پی ایس ایل میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو اماراتی بورڈ نے وطن واپس بلایا

UAE players involved in PSL called back home by Emirati board

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ہو امارات کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے، خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔

ذرائع نے بتایاکہ دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈی50 کے دو میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔

READ  نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں