پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ ہوگیا

Rawalpindi signs deal with New Zealand's Ben Sears

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈیز نے نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بین سیئرز اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں۔ کیوی پیسر اجازت ملنے کے بعد کل راولپنڈیز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے اور 28 سالہ فاسٹ بولر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کریں گے۔

زمان خان اور نسیم خان کی انجری کے بعد راولپنڈیز ٹیم بین سیئرز کی شمولیت سے بہتری کیلئے پر امید ہے۔ ذرائع کے مطابق انجرڈ نسیم شاہ بدستور راولپنڈیز اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کے مزید ٹیسٹ 15 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز کی ٹیم اگلا میچ 10 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔

READ  سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر آئی پی ایل میں کھیلنے کے اہل بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں