پی ایس ایل 11: راولپنڈیز نے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا

Rawalpindi releases Daryl Mitchell and Imad Butt

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 میں فرنچائز راولپنڈیز نے ٹیم سے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا۔

عماد بٹ کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل سے ریلیز کیا گیا ہے۔ عماد بٹ کو بنگلا دیش سے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ وہ بھی پچھلے میچ کے بعد فٹنس مسائل کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم اس سے قبل انجری کے شکار نسیم شاہ کو ریلیز کئے جانے کا اعلان کر چکی ہے۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانی بیک گراؤنڈ اور پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصو ل میں مشکل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں