کراچی؛ پیدل چلتے مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Armed robbers rob a citizen on foot

جہانگیرروڈ کے قریب پیدل چلتے مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں رُکتا ہے اور علاقے میں موجود ایک شخص سے بات کرتے ہوئے اپنی جیب سے پیسے نکالتا ہے۔

اِسی دوران قریب سے پیدل گزرتے 2 ملزمان شہری کو رقم نکالتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

مسلح ملزم موٹرسائیکل سوار سمیت دوسرے شہری کی بھی بے خوف ہوکر تلاشی لیتا ہے۔ پیدل ملزمان نہایت دیدہ دلیری سے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

READ  پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں