جرمن فٹبال اسٹیڈیم کے ٹوائلٹ سے لاش برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

Body found in toilet of German football stadium, causing panic

جرمنی کے فٹبال اسٹیڈیم کے ٹوائلٹ سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شالکے کے ویلتنز ایرینا اسٹیڈیم میں ایک کلینر نے معمول کی صفائی کے دوران ٹوائلٹ میں لاش دیکھی، جس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

اگرچہ اس بات کا کوئی شبہ نہیں کہ وہاں کسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا لیکن جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلومات کی جارہی ہیں کہ اگلے دن تک اس شخص کے لاپتہ ہونے کا کسی کو احساس کیوں نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص ایک روز قبل اسٹیڈیم میں ایونٹ میں موجود تھا۔

READ  بنگلادیش کا انڈر 19 ورلڈکپ میں ذاتی خرچے پر سفر کا انکشاف، آئی سی سی پر الزامات لگا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں