امریکی ناکہ بندی سے ایران کی تجارت معطل، چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام

US blockade suspends Iran's trade

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔

سینٹکام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے باعث اب وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہ پر رکے ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

READ  پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: دو طاقت ور ترین شخصیات کی وائٹ ہائوس میں اج ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں