سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پی ایس ایل کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا

Former Australian captain Tim Paine described the PSL experience as enjoyable.

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا۔

ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں، ملتان سلطانز پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹم پین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں یادگار سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچ گیا، شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔

ٹم نے کہا کہ پی ایس ایل میں تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

READ  بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں