کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

3 Karachi youths drown while bathing in Hub River

حب ندی میں تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ایک شخص کی لاش ملی تھی، بعدازاں حب ندی میں ڈوبنے والے باقی دو افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

READ  آپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں