راولپنڈی؛ ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چیھن لی گئی

Woman becomes pregnant after being raped multiple times in hotel

تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں مسواک فروخت کرکے محنت مزدوری کرنے والی خاتون کو ہوٹل میں محبوس رکھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوایا جاتا رہا، خاتون کی بچی پیدا ہونے پر بچی کو ماں سے چھین لیا اور بلیک میل کرکے زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر ایس پی راول سعد ارشد کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سید اظہر شاہ پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ درج کرکے مبینہ نائیکہ کو گرفتار کرکے معصوم بچی کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق وہاڑی کی رہائشی ہوں اور 9 سال قبل والد کے ساتھ محنت مزدوری کرنے راولپنڈی آئے، مسواک فروخت کرکے گزر اوقات کرتی رہی۔ رہائش ندیم ہوٹل پیر ودھائی میں تھی، والد واپس چلے گئے جبکہ میں ہوٹل میں رہتی رہی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہوٹل کے مینیجر سعید اور طیبہ عرف عالیہ نے مجھے کمرے میں بند کرکے نامعلوم شخص کو بجھوایا جس نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، شور کرنے اور والد سے رابطہ کرنے کا کہنے پر دھمکیاں دیتے رہے۔

مقدمہ متن کے مطابق سعید اور طیبہ عرف عالیہ کے کہنے پر طرح طرح کے افراد آتے اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے، اس دوران حاملہ ہوگئی جبکہ سول اسپتال راولپنڈی میں میری بیٹی پیدا ہوئی۔

READ  کراچی میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 24 لاکھ اور موبائل لوٹ کر فرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں