مردان؛ کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق

Husband and wife die after being buried under debris after room ceiling collapses

لوند خوڑ کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسز پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کے ساتھ، زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لوند خوڑ اسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں جبکہ 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہے۔

READ  سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں