بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

Train service from Balochistan to the interior of the country has been restored.

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد جعفرایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت صبح 9 کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی بدھ کی سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی ۔

READ  لیاری میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سےجاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں