کراچی؛ میاں بیوی کو کچل کر فرار ہونے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

: Dumper driver who ran over husband and wife and fled arrested

حب ریورروڈ پر3روزقبل میاں بیوی کوکچل کرفرارہونے والےڈمپرڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا۔ حادثے میں شوہرجاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہو گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو موچکو تھانے کے علاقے حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپرموٹرسائیکل پرسوار میاں بیوی کوکچل کرفرارہوگیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارعرفان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کی بیوی شکیلہ کی دونوں ٹانگیں بری طرح کچلی گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تفتیشی ٹیم موچکو نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیورکوگرفتارکر لیا، جس کی شناخت نذر محمد کے نام سے کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔

READ  بلوچستان حکومت کا 12 سال سے ایک طیارہ غیر فعال ہے: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں