یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی

Younis Khan agrees to work with PCB

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہرکردی۔

سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔

READ  ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز فائنل میں پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں