پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے سینٹرل کانٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےکھلاڑی شامل ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کےایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔






تبصرے بند ہیں