سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا؟ خفیہ رکھا جائےگا: پی سی بی

How many players will get central contracts and in which category? Will be kept secret: PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا، اس بات کو خفیہ رکھا جائےگا، ہرٹریک میں دیے جانے والے کنٹریکٹس کو منظرعام پر نہیں لایا جائے گا،سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم سلیکشن کا معاملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف شرائط بھی رکھی گئی ہیں،کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ان کے ٹریک کےلحاظ سے فرسٹ کلاس ، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنا لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا،کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کے 5 اور لسٹ اے کے میچز 10 تک رکھنے کا امکان ہے، انٹرنیشنل اسائمنٹ نہ ہونے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلنےکے لیے اہل ہوں گے،ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

READ  افریقا کے بہترین فٹبال ریفری امریکا داخلے کی اجازت نہ ملنے پر صومالیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں