فیفا ورلڈکپ: ناروے نے سینیگال کو شکست دیکر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

Norway beats Senegal to reach first ever knockout round

نیویارک: فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا۔

نیو جرسی میں ناروے اور سینیگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس دوران ناروے نے سینیگال کے خلاف 3-2 کی زبردست فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

ناروے کی جانب سے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 2 گول کیے جب کہ پیڈریسن نے ایک گول اسکور کیا۔

دوسری جانب سینیگال کے دونوں گول سار نے بنائے۔

READ  ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں