پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب نہیں، سلمان آغا قیادت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم انجری کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب ہوں گے۔
سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے مکمل طور پر فٹ ہیں، پریکٹس میچ ہم جیتے ہیں، جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے، ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔






تبصرے بند ہیں