ہمارا واحد ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے,سلمان علی آغا

Our only goal is to win the World Cup, Salman Ali Agha

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ان کا بنیادی ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے۔ لاؤڈر ہل، فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر سیریز کو ورلڈکپ کی تیاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ بنگلادیش کے خلاف ہوم یا اوے سیریز ہو، موجودہ ویسٹ انڈیز سیریز ہو، یا پھر آنے والے ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ—تمام میچز اسی مقصد کے تحت کھیل رہے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہوتی ہیں، لیکن یہاں کھیلنے کے بعد وہاں کھیلنا ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

بولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج خود بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن چونکہ دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز کھیل رہے تھے اور ایک اینڈ سے صائم ایوب اچھی بولنگ کر رہا تھا، اس لیے ٹیم کومبینیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے صفیان مقیم کو بولنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ خود بھی بولنگ کرتے نظر آئیں گے۔

پچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی پچ پہلے دو میچز کے مقابلے میں بہتر تھی۔ ہمارا پلان تھا کہ اگر 160 یا 170 رنز بنائیں تو دفاع کر سکتے ہیں، لیکن اوپنرز نے شاندار آغاز دیا جس کی بدولت ہم 180 یا 190 تک پہنچ گئے۔ انہیں اندازہ تھا کہ پاور پلے کے بعد جب گیند پرانا ہو جائے گا تو وہ ضرور گرپ کرے گا، اور یہی ہوا۔

انہوں نے ڈیتھ اوورز میں حارث اور صفیان مقیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بھی بہترین آغاز فراہم کیا، اور اُمید ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دیتے رہیں گے۔

READ  آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھارتی لیجنڈز کا کھیلنے سے انکار، پاک بھارت میچ منسوخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں