کوہاٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے،7 کو بچالیا گیا

9 people drowned after boat capsizes in Indus River

کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کےقریب دریائےسندھ میں کشتی الٹنےسے 9 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 7 کو بچا لیا گیا جبکہ 2 افراد لاپتا ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق 7 افراد کو مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچایا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاپتا 2 افراد کی تلاش کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن 7 گھنٹےجاری رہاجو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

READ  کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں