وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کے پاس پیٹرولیم لیوی کم کرنے کی تجویز ہے تو خوشی ہوگی، ہم جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
مسلم لیگ ن کے وفد نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جماعت اسلامی سے بھی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے، ہم حکومت کا موقف بھی ان کی ٹیم کے سامنے رکھیں گے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایسی تجاویز ہیں جن سے عوام کو ریلیف ملے گا۔






تبصرے بند ہیں