اسٹیل و آٹوز ٹیرف میں کمی کیلئے امریکا و کینیڈا کے مذاکرات

امریکا اور کینیڈا کی اسٹیل اور آٹوز پر امریکی ٹیرف کم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی اور کینیڈین ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات سے باخبر کینیڈین ذریعے کا کہنا ہے کہ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اسٹیل اور آٹوز ٹیرف پر معاہدہ ممکن ہے۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ کینیڈا مزید مراعات دے
کینیڈا کے امریکا کے لیے تجارتی وزیر ڈومینک لی بلینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا مختلف ترجیحات پر امریکی ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمۂ تجارت نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں تھوڑی تیزی آئی ہے، تاہم کینیڈا نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جس حد تک بھی پیش رفت ہوئی ہے، وہ اس لیے ہے کیونکہ امریکا ہمارے موقف کے قریب آ رہا ہے، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور کینیڈا کے تجارتی مذاکرات اگست میں ناکام ہو گئے تھے۔

ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری 2027ء سے کینیڈا سے اسٹیل اور آٹو کی درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کر دیں گے۔

READ  بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں