کار میں پھنس جانے والے ریچھ نے تباہی مچادی، بمشکل آزادی ملی

سیاہ ریچھ غلطی سے کھلی رہ گئی کار میں داخل ہوا تو دروازہ خود بخود بند ہوگیا۔

ریچھ نے گاڑی کے اندر پھنس جانے پر باہر نکلنے کی کوشش کی، اس دوران کار پورا اندرونی حصہ تباہ کردیا اور گندگی پھیلادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر جو نو کی ایک فیملی کی غیر مقفل کار کا دروازہ کھول کر سیاہ ریچھ اندر داخل ہوگیا۔

پیر کی رات پیش آئے واقعے میں پولیس نے رسی کے ذریعے کار کا دروازہ کھولا تو ریچھ کو اس قید سے آزادی مل گئی۔

گاڑی کے مالکان کے مطابق اُس رات اس سیاہ ریچھ نے 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا تاہم وہ صرف ان ہی کار میں محصور ہوا۔

گاڑی کی مالکن نے ریچھ کےکار سے نکلنے کی ویڈیو بھی بنائی، بعد کے جائزے میں پتا چلا کہ ریچھ نے گاڑی کا اندرونی حصہ مکمل تباہ کرنے کے ساتھ گند بھی پھیلادی۔

READ  دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےڈرائیورزکالائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں