دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےڈرائیورزکالائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

Decision to suspend licenses of drivers of smoke-emitting vehicles.

سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف اب مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر ترپال ریت اور مٹی لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں ایسی 53 ہزار 599 گاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جنہیں جرمانے، چالان اور دیگر قانونی اقدامات کا سامنا کرنا پڑا۔

عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ لاہور میں صاف ماحول کی فراہمی اور شہریوں کی صحت کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے گاڑی مالکان، ٹرانسپورٹرز اور کمرشل ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت فٹنس یقینی بنائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مرمت کرائیں اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کے دوران ترپال کا لازمی استعمال کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی مہم آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ لاہور کو فضائی آلودگی سے پاک اور شہریوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

READ  ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں شاہین آفریدی کا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں