خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید

لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل ممتاز کو شہید کردیا جبکہ دوسری جانب بنوں میں برماشل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں واقعے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور کارروائی کے دوران دونوں مسلح افراد مارے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قیادت میں بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

باجوڑ میں سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا ۔ حملے کے دوران پولیس اہلکار خائستہ مین سید دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا ۔

شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر، ایس پی انویسٹی گیشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب بنوں میں برماشل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکارشہید ہو گیا، صدیق زمان شمالی وزیرستان سی ٹی ڈی میں تعینات تھے اور چھٹی پرگھرآئے تھے ۔

READ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں