وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی سی جہلم کو کیوں ہٹایا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹادیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔

ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

READ  آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں