لاہورہائیکورٹ نےپاکپتن میں 76 کنال سرکاری اراضی کی اسکیم تبدیل کرنےکا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے سرکاری زمین پر قابض شخص مسعود احمد کی اپیل مسترد کردی۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اخترشبیر پرمشتمل دو رکنی بینچ نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نےقراردیاکہ حکومت اپنی زمین کے استعمال کا طریقہ اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتی ہے،ناجائز قابض کو سرکاری اراضی کے استعمال میں تبدیلی پر اعتراض کا کوئی حق حاصل نہیں۔
فیصلےمیں کہاگیا کہ ناجائز قابض متاثرہ فریق نہیں ہوتا اور سابقہ عدالتی حکم کی عارضی آبزرویشنز سے کوئی قانونی حق پیدا نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ نےسنگل بینچ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اپیل خارج کردی اور واضح کیا کہ پاکپتن کی مذکورہ سرکاری اراضی اب لمبرداری اسکیم کے تحت دی جائے گی۔
عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت قانونی حق نہیں بن سکتا۔






تبصرے بند ہیں