متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں شہریوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں شادی اور گھر کے فرنیچر کے لیے سرکاری امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
شارجہ کےحکمران شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے دونوں گرانٹس کی رقم بڑھا کر الگ الگ 30 ہزاردرہم کر دی، اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شارجہ کے حکمران نے شادی اورفرنیچر گرانٹ میں اضافے کے احکامات جاری کردیے،جن پر فوری عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
نئے فیصلے کے تحت دونوں مد میں 30،30 ہزار درہم فراہم کیےجائیں گے،گرانٹس کے حصول کے لیےماہانہ تنخواہ کی اہلیت کی حد بھی تبدیل کردی گئی ہے، اب 50 ہزار درہم ماہانہ سے کم تنخواہ والے شہری بھی امداد کے اہل ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شادی اور گھر بسانے کے اخراجات میں اضافے کے باعث شہری خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنا اور انکا معاشی بوجھ کم کرنا ہے، یہ امداد شارجہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اہل شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔






تبصرے بند ہیں